متحدہ عرب امارات

سال 2021 کے آغاز کے پہلے چند منٹوں میں ہی یو اے ای نے 5 عالمی ریکارڈ توڑ دیے، تصویریں دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات نے 5 ورلڈ ریکارڈ توڑ کر سال 2021 میں ایک دھماکہ دار انٹری کی ہے۔

نئے سال کے آغاز کے موقعے پر متحدہ عرب امارات میں آتش بازی کے 33 مظاہرے کیے گئے اور ملک بھر میں 33 تقریبات اس کے علاوہ ہیں۔

پہلا گینیز ورلڈ ریکارڈ ابوظہبی کے شیخ زید فیسٹیول میں ہونے والے دو آتش بازی کے مظاہروں کے ساتھ قائم کیا اگیا۔ آتش بازی کے مظاہرے آدھے گھنٹے سے زیادہ دیر تک جاری رہے۔

اس شو کے دوران آتش بازی کا مظاہرہ 16 ٹاوروں سے کیا گیا جو 35 منٹ تک جاری رہا۔

دوسرا ورلڈ ریکارڈ جیرانڈولا فائر ورک شو کے ساتھ قائم کیا گیا۔ اس شو کو سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں شو کی انتظامیہ نے ویزٹرز میں ماسک سینی ٹائزرز تقسیم کیے۔ اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھا گیا۔

دبئی اٹلانٹس پر منعقد ہونے والے نیو ایئر گالا کے دوران کس بینڈ نے دو ورلڈ ریکارڈ قائم کیے۔ اس کانسرٹ کو 50 کیمروں کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا، 360 ڈگری کے زاویے بھی دیکھائے گئے اور اس شو کو 2 ملین لوگوں کو لائیو دیکھایا گیا۔

اور یہ شو یو اے ای کا پہلا عمودی شو تھا جسے لوگ اپنی بالکونیوں سے دیکھ رہے تھے، تاکہ سماجی فاصلہ برقرار رکھا جا سکے۔

اس شو کے دوران دو گینیز ورلڈ ریکارڈ اس وقت ٹوٹے جب کانسرٹ کے دوران آگ کے بھڑے شولے چھوڑے گئے۔

نئے سال آغاز کے دوران دبئی گوبل ویلیج نے دنیا کی سب سے بڑی زیر آب اسکرین پر نئے سال کے آغاز کا کاؤنٹ ڈاؤن کر کے پانچواں ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ زیر آب اسکرین 5013 اشاریہ 394 مربع میٹر اور 2 لاکھ 23 ہزار پگزلز پر مشتمل تھی۔

Photo Courtesy: Wam

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button