متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : نئے سال کی تقریبات اور دیگرتیاریاں تو ہوگئیں ، موسم کیسا رہے گا؟

 

خلیج اردو
28 دسمبر 2020
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں نئے سال کا جشن بے مثال ہوتا ہے اور دنیا بھر سے سیاح یہاں کی رنگین تقریبات میں شرکت کیلئے آتے ہیں۔ ا
ایسے میں متحدہ عرب امارات میں نئے سال کی تقریبات میں شرکت کیلئے کوشاں افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ نئے سال کی ویک اینڈ پر موسم خوشگوار رہے گا اور مطلع صاف ہوگا۔

نیشنل سنٹر آف میٹرولوجی این سی ایم کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ پانچ دنوں تک متحدہ عرب امارات میں مطلع صارف اور موسم خوشگوار رہے گا۔ تاہم نئے سال کے دن کچھ مقامات پر جزوی بادل ہوں گے۔

آج کے دن درمیانی درجے کی تازہ ہوائیں چلیں گی اور ان کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔ https://twitter.com/NCMS_media/status/1343308646533505026

جوں جوں جمعہ کے دن کی طرف وقت قریب آئے گا آسمان پر جزوی طور پر بادل آئیں گے۔ بدھ کے روز ہوا میں نمی ہوگی تاہم باقی دن موسم خوشگوار رہے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button