متحدہ عرب امارات

کرسمس:متحدہ عرب امارات میں فرنٹ لائن ورکرز کا استعمال شدہ طبی اشیا سے خوبصورت سجاوٹ

خلیج اردو 24دسمبر2021

دبئی:دبئی کے ایک نجی اسپتال کے ہیلتھ ورکرز نے کرسمس کے موقع پر استعمال شدہ طبی آلات سے خوبصورت سجاوٹ کر کے منفرد انداز میں حفاظت اور پائیداری کا پیغام دیا۔

برجیل اسپتال دبئی کے فرنٹ لائن ورکرز نے خراب اور استعمال شدہ طبی آلات اور اشیا سے اسپتال کے مختلف حصوں کو سجایا۔اسپتال کے ایمرجنسی میں استعمال شدہ دستانوں،پٹیوں سے لپٹی خالی ویکیسین کی شیشیوں اور انفیوژن بوتلوں سے کرسمس ٹری بنایا گیا۔کرسمس کی پہچان سانتا کلاز کو پیپر رولز اور ری سائیکل جیکٹس کی مدد سے بنایا گیا۔

 

نرسنگ ٹیم نے ناقص ماسک،سرنج،پلاسٹک کے شیشوں اور ٹوٹے ہوئے چمچوں کا استعمال کرتے ہوئے سانتا کلاز کے لیے ایک کمان بھی بنایا۔ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ نے کرسمس ٹری بنانے کیلئے پرانی سی ڈیز استعمال کیں جبکہ فزیوتھراپی ڈیپارٹمنٹ نے ڈمبلز کی مدد سے کرسمس ٹری بنایا۔

اسپتال کی سجاوٹ کے دوران مریضوں نے بھی طبی عملے کا بھر پور ساتھ دیا جبکہ چند مریضوں نے کرسمس کاڈز بھی بانٹے۔

SOURCES:KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button