متحدہ عرب اماراتعالمی خبریں

اب ربوٹ بھی انسانوں کی طرح پیدا ہوسکیں گے،سائنسدانوں کا دعویٰ

خلیج اردو 3 دسمبر 2021

دبئی:گزشتہ برس کے اوائل میں امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسا روبوٹ ایجاد کیا تھا جو بلکل انسانوں کی طرح سب تمام کام سر انجام دے سکتا تھا۔ تاہم اب سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا پروگرام ایجاد کیا ہے جس کی مدد سے روبوٹ بھی اپنے آپ کوپیدا کرسکے گا۔

 

 

ربوٹ کو بنانے والے سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ ان کے پاس ربوٹ کو دوبارہ پیدا کرنے کا ایک ایسا طریقہ ہے جو انسانوں اور جانوروں میں موجود نہیں ہے۔کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر اور روبوٹس کے ماہر جوش بونگارڈ کہتے ہیں کہ زیادہ تر لوگ سمجھتے ہیں کہ روبوٹس دھاتوں سے بنے ہوتے ہیں لیکن ایسا نہیں۔یہ روبوٹ کس چیز سے بنا ہیں یہ اہم نہیں بلکہ کہ یہ بالکل انسانوں کی طرح کام کر سکتا ہے۔ویسے تو یہ ایک روبوٹ ہے لیکن یہ جنیاتی طور پر مینڈک کے سیل سے بنا ایک جاندار ہے۔

 

بونگارڈ نے بتایا کہ چھوٹے بلاب دوبارہ پیدا کرنے کے لیے کائنیٹک ریپلیکیشن کا استعمال کیا گیا ہے۔
مصنوعی ذہانت کی مدد سے سائنس دانوں نے زینوبوٹس کو نقل کرنے میں زیادہ موثر بننے میں مدد کی۔تجربات سے پتہ چلا ہے کہ بوٹس ایک پیٹری ڈیش سے تیر کر باہر نکل سکتے ہیں۔یہ اپنے منہ میں سینکڑوں خلیے جمع کرکے ننھے زینو بوٹس تیار کر سکتے ہیں۔
کچھ دنوں کے بعد یہ ننھے زینو بوٹس بالکل اصل روبوٹ کی طرح چلنے پھرنے اور کام کرنے لگ جاتے ہیں۔

SOURCE: KHALEJ TIMES

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button