متحدہ عرب امارات

حوثی حملے میں مارے گئے افراد کے بچوں کو تعلیم اور نوکری کی پیشکش

یو اے ای کی سرکاری آئل کمپنی مرنے والے کارکنوں کے خاندانوں کو معاوضہ فراہم کرے گی‘ اس کے علاوہ ملازمین کے سروس فوائد کی ان کے خاندانوں میں فوری تقسیم کو بھی یقینی بنایا جائے گا

متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کے حملے میں مارے گئے افراد کے بچوں کو تعلیم اور نوکری کی پیشکش کردی ، ابوظہبی دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کو ملازمت اور تعلیم کی پیشکش سرکاری تیل کمپنی ادنوک (ADNOC) کی جانب سے کی گئی ہے ، سرکاری آئل کمپنی مرنے والے ملازمین کے سروس فوائد کی ان کے خاندانوں میں فوری تقسیم کو بھی یقینی بنائے گی ۔

دی نیشنل کے مطابق گزشتہ ماہ ابوظہبی پر دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے ملازمین کے خاندانوں کے افراد کو ملازمتوں کی پیشکش کی گئی ہے ، سرکاری تیل کی کمپنی ان کارکنوں کے بچوں کی تعلیم میں بھی مدد کرے گی جو 17 جنوری کو یمن کی حوثی ملیشیا کے مصحفہ میں ادنوک تیل ذخیرہ کرنے والے ڈپو پر حملے میں اس وقت مارے گئے ، جب حوثی باغیوں کی طرف سے ادنوک کی طرف سے چلائے جانے والے اسٹوریج پلانٹ پر پروجیکٹائل فائر کیے جانے کے بعد 3 ٹینکرز پھٹنے سے 2 ہندوستانی اور ایک پاکستانی ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوئے ، ابوظہبی پر حوثیوں کی طرف سے کئی ہفتوں میں تین حملوں میں سے یہ پہلا حملہ تھا ۔

اس حوالے سے متحدہ عرب امارات میں ہندوستان کے سفیر سنجے سدھیر نے کہا ہے کہ ادنوک نے خاندان کے افراد کے لیے روزگار کے مواقع اور مرنے والوں کے بچوں کی تعلیم کے لیے فنڈنگ ​​کی پیشکش کی ہے تاکہ وہ اپنے منتخب کردہ کیریئر کے راستے کو پورا کر سکیں ، اس مقصد کے لیے ادنوک خاندانوں کو تنخواہ کا معاوضہ فراہم کرے گا تاہم خاندانوں کو دی جانے والی رقم کے بارے میں کوئی تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم آئل کمپنی کارکنوں کے سروس فوائد کی ان کے خاندانوں میں فوری تقسیم کو بھی یقینی بنائے گی جب کہ کمپنی واقعے میں زخمی ہونے والوں کو بھی طبی امداد فراہم کرتی رہے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button