متحدہ عرب امارات

اومان نے غیر ملکیوں کیلئے طویل المدتی ویزہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے

خلیج اردو
23 جولائی 2021
اومان : اومان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ غیر صنعتکار ملکیوں کیلئے طویل المدتی رہائشی ویزہ جاری کرے گا۔

یہ اقدام حالیہ دنوں میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے طویل المدتی رہائشی ویزہ جاری کیا تھا۔ یہ ویزہ امارات میں ماہرین اور پیشہ ورانہ افراد کیلئے اور صنعتکاروں کیلئے جاری کیے جاتے رہے ہیں۔

اومان کی جانب سے یہ انیشیٹیو ستمبر میں شروع ہوگا جہاں غیر ملکی صنعتکاروں اور معمر افراد کیلئے طویل المدتی ویزہ اور ریٹائرمنٹ کی سہولت دی جائے گی۔

عمان کی آبادی کا تقریبا 42 فیصد تارکین وطن پر مشتمل ہے جو 2020 کے سرکاری اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے۔ اس ملک میں طویل عرصے سے افرادی قوت کو قومیانے والی پالیسی موجود ہے ، جسے اویمینیشن کے نام سے جانا جاتا ہے تاکہ اپنے شہریوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کریں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button