متحدہ عرب امارات

عید کا موقع اور سیاحوں کا رش : موسم کی خراب صورتحال کے باعث سیاحتی مقامات کو بند کر دیا جائے گا

خلیج اردو
عمان : عمان میں موسمی حالات کی وجہ سے حکام نے سیاحتی مقامات کو بند کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

سول ڈیفنس نے عمان نیوز ایجنسی کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ سیاحتی مقامات شدید بارشوں اور پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے بند کر دیے جا رہے ہیں۔

یہ فیصلہ بڑی تعداد میں حادثات کی اطلاع کے بعد لیا گیا ہے۔ جہاں رہائشیوں اور سیاحوں نے وارننگز اور ہدایات پر توجہ نہیں دی ہے۔

عوام کی جانب سے غفلت کے بعد حکام کو کارروائی کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

حکام نے رہائشیوں اور سیاحوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے مقامات کا دورہ نہ کریں تاکہ سب کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button