متحدہ عرب امارات

کرونا کی نئی قسم اومیکرون کے باعث پاکستان نے بھی اہم اقدام اٹھا لیا، 6 ممالک کے شہریوں کا ملک میں داخلہ بند کر دیا

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان نے ہفتے کے دن اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی وباء کرونا کی نئی قسم اومیکرون کے باعث ملک میں چھ ممالک کے شہریوں کا داخلہ بند کررہا ہے۔

کرونا وائرس کی صورت حال دیکھنے والے مرکز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر این سی او سی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریکن چھ ممالک کے شہریوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان ممالک میں موزمبیق، نمیبیا، لیسوتھو، ایسواتینی اور بوٹسوانا اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔

ان ممالک سے انتہائی ایمرجنسی میں سفر کرنے والے پاکستانیوں کو استثنیٰ کا خصوصی این او سی حاصل کرنے کے بعد ہی اجازت دی جائے گی۔

ان ممالک سے استثنیٰ کے بعد داخل ہونے کی اجازت کیلئے مسافروں کے پاس ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اور ہوائی جہاز میں سوار ہونے سے پہلے 72 گھنٹے کے اندر کرایا گیا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ ہونا ضروری ہے۔

پاکستان پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر ان کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کرانا ہو گا۔ ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے کی صورت میں مسافروں کو تین دن کیلئے خود کو گھر میں قرنطینہ کرنا پڑے گا اور ایک اور ریپیڈ اینٹیجن ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا۔ مثبت نتائج والے افراد کو 10 دن کیلئے قرنطینہ میں رہنا ہوگا اور 10 ویں دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

ان ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو 5 دسمبر تک بغیر استثنیٰ کے ان ممالک سے سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ تاہم انہیں بھی ان مراحل سے گزرنا ہوگا۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button