پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

اسلام آباد ائیرپورٹ پر ابوظہبی جانے والے مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد

خلیج اردو: ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ابو ظبی جانے والے مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی۔

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق مسافر محمد قربان ابوظہبی جانے کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا تو عملے کی جانب سے مسافر کے سفری بیگ کی جب تلاشی لی گئی تو اسکے تہہ میں بنے خانے کے اندر خفیہ کالے رنگ کی پلاسٹک شیٹ سے ہیروئن برآمد ہوئی۔

اے ایس ایف کے عملے نے مجموعی طور پر 1.012 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button