خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی کی عدالت نے پیاز چوروں کو ملک سے ڈی پورٹ کردینے کا اعلان کردیا

خلیج اردو: دبئی کی عدالت نے پیاز کے 10 تھیلے چوری کرنے والے دو افراد کو تین ماہ قید کاٹنے کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں ملزمان العویر کے علاقے میں چوری شدہ پیاز کے 10 تھیلے ایک ٹرک میں ڈال ہی رہے تھے کہ ایک سیکیورٹی گارڈ نے ان کی یہ کوشش ناکام بنا دی۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق، ایک پورٹر اور اس کے دوست نے العویر میں پھل اور سبزی منڈی سے پیاز کے تھیلے چرانے کا منصوبہ بنایا اور ایک گودام کے قریب کھڑے ٹرک کی نگرانی کی اور پیاز کے تھیلے لے جانے لگے۔

ایک سیکورٹی گارڈ جس نے انہیں رات کے وقت چوری کرتے دیکھا، اس نے کہا کہ "میں قریب گیا تو میں نے دیکھا کہ وہ لوگ پیاز کے تھیلے ایک دوسرے شخص کی مدد سے لے جا رہے ہیں۔ وہ پیاز کے 10 تھیلے لے کر جا رہے تھے،” ۔

گارڈ نے دبئی پولیس کو آگاہ کیا اور دونوں مدعا علیہان کو گرفتار کر لیا گیا۔

دونوں ملزمان پر ڈکیتی کی کوشش کا الزام تھا، تاہم، انہوں نے اپنا منافع کمانے کے لیے پیاز چوری کرنے کا اعتراف کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button