متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ٹریفک سیکورٹی کا ایسا نظام جس کی جدیدیت دیکھ کر آُپ بھی داد دیئے بغیر نہیں رہ پائیں گے

خلیج اردو
25 اکتوبر 2020
دبئی: دبئی میں شیخ حمدان سمارٹ اسٹیشن برائے ٹرینگ آف ٹرانسپورٹیشن میں آپریشن روم کا افتتاح کر دیا گیا۔ ولی عہد شیخ حمد بن محمد نے افتتاح کر دیا۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں شیخ حمدان نے کہا ہے کہ دبئی میں ہموار اور محفوظ سفر اور ٹریفک کے نظام کیلئے آج حمدان سمارٹ سسٹم میں آپریشن روم کا افتتاح کر دیا گیا۔ جس سے ہمارے قیمتی شہروں کو محفوظ اور بہترین سروس کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ یہ ہمارے ملک کو سب سے محفوظ ملک بنانے میں مدد دے گی۔

شیخ حمدان نے کہا ہے کہ دبئی کو عالمی دنیا میں نمایاں مقام حاصل ہے جس کیلئے شہریوں کی حفاظت ہمارا اولین مقصد اور ترجیح ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم افرادی قوت کو باصلاحیت اور ماہر بنانے کی راہ پر گامزن ہیں۔ یہ ہماری روایت ہے کہ ہم ہر پہلو اور شعبے میں بہترین مقام حاصل کرتے ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button