متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 471 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔  مزید برآں، وزارت کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں تعداد 604 رہی جبکہ وائرس سے مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

جبکہ متحدہ عرب امارات میں اب تک کورونا کے 79 اشاریہ 9 ملین ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ یو اے ای میں کورونا وبا کے آغاز سے 18 ستمبر 2021 تک کورونا کے 7 لاکھ 32 ہزار 299 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسے دورانیے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 7 لاکھ 23 ہزار 941 ہے۔ تاہم، وائرس کے باعث اب تک 2073 اموات ہو چکی ہیں۔

مزید برآں، ابوظہبی حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 19 ستمبر بروز اتوار سے یو اے ای کے اندر موجود ویزٹرز ابوظہبی میں بغیر کورونا پی سی ٹیسٹ کروائے داخل ہو سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button