متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات  سے متعلق اعداد و شمار جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 991 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔  مزید برآں، وزارت کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں تعداد 1576 رہی جبکہ وائرس سے مزید 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یو اے ای بھر میں کورونا وبا کیے آغاز سے اب تک کورونا کے 71 ملین پی سی آر ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ یو اے ای میں کورونا وبا کے آغاز سے 26 اگست 2021 تک کورونا کے 7 لاکھ 13 ہزار 402 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسے دورانیے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 97 ہزار 419 ہے۔ تاہم، وائرس کے باعث اب تک 2031 اموات ہو چکی ہیں۔

مزید برآں، ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے بدھ کے روز اعلان کیا گیا تھا کہ براستہ دبئی ٹرانزٹ سفر کرنے والےپاکستانی مسافروں کو روانگی سے پہلے ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ اس قانون کو اطلاق 27 اگست سے ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button