متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات 50 فیصد آبادی کے کورونا ٹیسٹ کرنے والے ممالک میں شامل

متحدہ عرب امارات نے 52 اشاریہ 7 فیصد لوگوں کے ٹیسٹ کیے ہیں جبکہ بحرین نے 50 اشاریہ 3 فیصد لوگوں کے

 

خلیج اردو آن لائن: متحدہ عرب امارات اور بحرین ایک ملین سے زیادہ آبادی والے ممالک میں دنیا کے پہلے ملک بن گئے ہیں جنہوں نے اپنی 50 فیصد آبادی کے کورونا ٹیسٹ کیے ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے 52 اشاریہ 7 فیصد لوگوں کے ٹیسٹ کیے ہیں جبکہ بحرین نے 50 اشاریہ 3 فیصد لوگوں کے۔

بحرین اور متحدہ عرب امارات اس وقت دنیا کے بیشتر ممالک سے زیادہ ٹیسٹ کر رہے ہیں اور دنیا میں انکا نمبر بلترتیب ساتواں اور پانچواں ہے۔

اس کامیابی کے حاصل کرنے کے مطلب ہے کہ یہ دونوں ملک کثیر تعداد میں لوگوں کا ڈیٹا ہونے کہ وجہ سے وبا کے پھیلاؤ کو بہت طور پر جان سکتےہیں۔

یاد رہے کہ ایک اور ریسرچ سے پتہ چلا کے ہے گلف ممالک میں کورونا کے مرض سے صحت یاب ہونے والوں اوسط باقی دنیا سے زیادہ ہے۔ گلف ممالک میں صحت یاب ہونے والوں کی اوسط 75 فیصد جبکہ باقی دنیا میں یہ اوسط 57 فیصد ہے۔

متحدہ عرب امارات میں پولیس نے اسمارٹ ہیلمٹ استعمال کرنے شروع کیا ہیں۔ جن کی مدد سے سینکڑوں لوگوں کا بخار منٹوں میں چیک کیا جا سکتا ہے۔

اس سے پہلے تھوڑی آبادی والے ممالک ہی 50 فیصد آبادی کے ٹٰیسٹ کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ جیسا کہ موناکو، جبرالٹر، فالک لینڈ اور آئس لینڈ وغیرہ۔

جبکہ زیادہ آبادی والے ممالک میں یوکے نے ابھی تک تقریبا 25 فیصد لوگوں کے ٹیسٹ کیے ہیں جبکہ امریکہ نے ابھی تک آبادی کے تقریبا 19 فیصد کے ٹیسٹ کیے ہیں۔

تاہم یو اے ای کے بعد ڈنمارک 50 فیصد آبادی کے کورونا ٹیسٹ کرنے والا ملک ہوگا۔

ٹیسٹ کرنے کی اہمیت:

کورونا ٹیسٹ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کورونا کہ بہت سارے مریضوں کو کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتی ہیں۔ اور وہ بیماری دوسرے لوگوں تک پھیلاتے رہتے ہیں۔ اس لیے ٹیسٹ کرنے سے ایسے افراد کو پتہ چلتا ہےاور انکو باقی لوگوں سے الگ کرکے بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔ اس لیے دنیا بھر کے ممالک کوورونا وبا سے نمٹنے کے لیے TTI  یعنی Test, Trace, and Isolate  کی پالیس پر ہی چل رہے ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button