متحدہ عرب امارات

ابوظبہی میں پاکستان کے سفارتخانے کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے اہم معلومات جاری کیں گئیں ہیں

خلیج اردو
15 ستمبر 2021
ابوظبہی : کسی بھی ملک میں شہریوں اور رہائشیوں کیلئے اہم ہے کہ وہاں کے قوانین اور ضوابط سے وہ آگاہ ہوں تاکہ وہ نہ صرف پریشانیوں سے بچ سکیں بلکہ وہ قانون سے آگاہی کی صورت میں متعلقہ ثمرات حاصل کر سکیں۔

ایسے ہی ابوظبہی میں پاکستانی سفارتخانے نے ہم وطنوں کیلئے متحدہ عرب امارات کے کرونا واائرس کے حفاظتی ضوابط اور اس کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں سے آگاہ کیا ہے تاکہ نہ صرف پاکستانی ان پر عمل کرکے ذمہ داری کا ثبوت دیں بلکہ مختلف قانونی پیچیدگیوں سے بھی بچ سکے۔

سفارتخانہ کی جانب سے جاری ایک دستاویز میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی بہن بھائیوں سے گزارش کیجاتی ہے کہ وہ کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپنی اچھی صحت کے ساتھ ساتھ اپنے آس پاس تمام لوگوں کی حفاظت کا خیال رکھیں اور اس کیلئے بنے قوانین کا احترام کریں۔

متحدہ عرب امارات نے کرونا سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانوں کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے پاکستانیوں سے جرمانوں کی تفصیلات شیئر کرکے انہیں متعلقہ خلاف ورزیوں سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔

کاروباری مراکز جیسے دوکانوں اور دیگر سہولیات کو کھولنے اور بند کرنے سے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کو تین طرح کے جرمانے ہوں گے۔ اگر شاپبنک مال نے خلاف ورزی کیا ہو تو 50 ہزار درہم ، دیگر امرزک پت تیس ہزار درہم اور اپنے مرکز یا کاروبار میں موجود ملازمین کی ویکسینشن یا پی سی آر ٹیسٹ سے متعلق تفصیلات کے پوسٹر آوازں نہ کرنے پر پانچ ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔

اگر ملازمین کے کرونا پی سی آر ٹیسٹ مثبت آئے ہوں اور آپ نے متعلقہ حکام کو خبردار نہ کیا ہو تو اس حوالے سے بیس ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا۔

چھوٹی سطح پر اجتماعات میں قوانین کی خلاف ورزی پر منتظمین کیلئے پچاس ہزار درہم اور شرکاء کیلئے پندرہ ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا۔

متحدہ عرب امارات میں شادی کی تقریبات اور دیگر سماجی حوالے سے اجتماعات میں تعداد محدود کیے گئے ہیں اور ایسے میں خلاف ورزی کی سورت میں منتظمین کو پچاس ہزار درہم اور شرکاء کو پندرہ ہزار درہم کا جرمانہ کیا جائے گا۔

اجتماعات میں سماجی فاصلوں سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر دس ہزار درہم کا جرمانہ کیا جائے گا۔

سفاتخانے نے بتایا ہے کہ کرونا سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جن افراد کو جرمانہ ہوا ہو تو وہ پبلک پراسیکوشن کی ویب سائیٹ WWW.pp.gov.ae پر جرمانہ کے خلاف درخواست دے سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button