متحدہ عرب امارات

پاکستان میں سیکورٹی فورسز پر حملہ ، 5 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے

خلیج اردو
25 جون 2021
راولپنڈی : پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ایک دورآفتادہ ضلع میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے ایک حملے میں جمعہ کے روز 5 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

ایک بیان میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ضلع سبی میں فوج نے جوابی کارروائی کی ہے اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ابتک اس دہشتگرد حملے کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن صوبہ بلوچستان میں تخریب کار عناصر سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

اس صوبہ میں کالعدم تحریک طالبان اور شد پسند تنظیم داعش کی موجودگی بھی ہے۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button