متحدہ عرب امارات

افسوسناک خبر: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے ٹریننگ مشن کے دوران پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا

خلیج اردو

اسلام آباد: پشاور میں افسوسناک واقعہ آیا ہے جہاں پاک فضائیہ کا تربیتی جہاز گر کر تباہ ہوا ہے اور عرض پاک کی دفاع میں ہمہ وقت مصروف پاک فضائیہ کے دو جانباز وطن پر قربان ہوگئے

 

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثہ پشاور میں ورک روڈ کے قریب پیش آیا اور حادثے میں تربیتی مشن پر موجود دونوں پائلٹس شہید ہوگئے۔

 

جہاز گرنے سے زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔

 

 ورسک روڈ کے قریب تربیتی جہاز گرنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ایمبولینس اور فائر ویکل نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں کیں۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ ورسک روڈ پر تربیتی طیارہ گرنے کے بعد آگ لگ گئی تاہم مقامی لوگوں کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

 

ذرائع کے مطابق یہ لڑکا طیارہ میراج تھا جو تربیت پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔واقعہ یوم پاکستان پریڈ سے قبل بائیس مارچ کی شام کو پیش آیا۔

 

2019 میں 19 افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب ایک پاکستانی فوجی طیارہ راولپنڈی کے گیریژن شہر کے مضافات میں ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جن میں سے زیادہ تر اپنے گھروں میں تھے۔

 

Source: Khaleej Times

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button