متحدہ عرب امارات

پاک فوج علاقائی خطرات اور ابھرتے ہوئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے، باجوہ

خلیج اردو
22 ستمبر 2020
راولپنڈی: پاکستان کی بری افواج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم کے قریب فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے جدید ترین ٹینک وی ٹی فورکا مظاہرہ دیکھا اور کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا۔ کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے ٹِللہ فیلڈ فائرنگ رینجز آمد پر آرمی چیف کا استقبال کیا۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے میڈیا کو جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنرل باجوہ نے افسروں اور جوانوں سے خطاب میں کہا کہ پاک فوج ملک کودرپیش خطرات سےآگاہ ہے۔ ہم اندرونی و بیرونی سلامتی کودرپیش چیلنجزکامنہ توڑجواب دینےکیلئےتیارہیں۔

جنرل باجوہ نے کہا کہ الخالد ون ٹینک کے بعد وی ٹی فور کے اضافے سے آرمرڈ کور کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ آرمی چیف نےافسروں اورجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں کوسراہا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ چینی ساختہ ٹینک وی ٹی فور فائر پاور اور جدید ٹیکنالوجی سے مزین ہے ۔ الخالد ون، الخالد، الضرار، ٹی ایٹی یوڈی تھرڈ جنریشن ٹینکس کے بعد وی ٹی فور قابل فخر اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button