متحدہ عرب امارات

پاکستان میں مرکزی بنک نے کرنسی نوٹ کے ڈیزائن میں تبدیلی کی تردید کردی ، سوشل میڈیا پر موجود تصاویر کو جعلی قرار دیا

خلیج اردو
09 نومبر 2021
کراچی : پاکستان کے مرکزی بنک نے ان تمام خبروں کی تردید کی ہے جس کے مطابق نئے نوٹس کو مارکیٹ میں متعارف کرایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے سوشمل میڈیا پر وائرل تصویروں کو جعلی قرار دیا گیا۔

ٹویٹر پر اسٹیٹ بنک آف پاکستان ایس بی پی نے کہا ہے کہ تصاویر اور ویڈیو جنہیں پاکستان کے نئے کرنسی نوٹ کہا جارہا ہے ، جعلی ہیں اور ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

ٹویٹر پر ایک پیغام میں اسٹیٹ بنک نے کہا کہ نوٹوں کے نئے ڈیزائن متعارف کرائے جانے کی خبرسوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ اسٹیٹ بنک انہیں مسترد کرتے ہوئے واضح کرتا ہے کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

پاکستان میں 50، 100، 500 اور 1000 مالیت کے جعلی پاکستانی کرنسی نوٹوں کی تصاویر اور ویڈیوز واٹس ایپ، ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے قیاس آرائیوں نے جنم لیا ہے۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button