متحدہ عرب امارات

پاکستان نے انڈر 19 ایشیاء کپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو ہرا دیا

خلیج اردو
دبئی : ہفتے کے روز دبئی میں کھیلے جانے والے انڈر نائینٹین کرکٹ ایشیا کپ میچ میں پاکستان نے آخری بال پر چار رنز بنا کر بھارت کو دو وکٹوں سے شکست دیدی۔

بھارت کی جانب سے دیئے گئے 238 رنز ٹارگٹ کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 81 رنز بنائے جبکہ احمد خان 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

فائل مقابلے میں احمد نے روی کمار کو چوکا لگا کر مقابلہ اپنے نام کیا۔ باولنگ میں پاکستان کی جانب سے ذیشان ضمیر نے 60 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت کے اوپنر بلے باز انگکرش رگھوونشی بغیر کوئی رنز بنائے جبکہ شیخ رشید چھ رنز پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان یش دھول کو صفر پر آؤٹ کیا گیا اور ضمیر نے 14/3 پر بھارت کو محدود کیا۔

نشانت سندھو 8 بنا کر اویس علی کا پہلا شکار بنے جب بھارت کا اسکور 41/4 تھا۔

ہرنور نے 59 گیندوں پر چھ چوکے لگا کر 46 رنز بنائے۔ جب ایسا لگتا تھا کہ وہ بڑا اسکور کرے گا تو علی نے اسے 19ویں اوور میں آؤٹ کیا جب بھارت 96/5 پر کھیل رہا تھا۔ بھارتی وکٹ کیپر آرادھیا یادیو کے 83 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 50 ، کوشل تامبے کے 32 اور راج وردھن ہنگرگیکر کے 20 گیندوں پر 33 رنز نے بھارت کو 230 رنز عبور کرنے میں کامیاب کیا۔

238 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اپنا اوپنر عبدالواحد صفر رنز پر کھویا اس کے بعد معاذ صداقت (29) اور شہزاد (81) نے دوسری وکٹ کیلئے 64 رنز کی شراکت کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔ شہزاد نے چار چوکے اور پانچ زبردست چھکے لگائے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button