متحدہ عرب امارات

بھارت میں مسلمانوں کے گھروں کی توڑ پھوڑ اور جلانے کے واقعات : پاکستان نے عالمی برادری سے مداخلت کا مطالبہ کر لیا

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان نے بھارت کے علاقے کرؤلی، راجستھان میں مسلمانوں کے گھروں کی توڑ پھوڑ اور جلانے کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ
مسلم آبادی کے 40 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچانا انتہائی قابل مذمت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ سب مقامی سیکورٹی حکام، بی جے پی، آر ایس ایس ملی بھگت سے ہوا۔ ریاستی مشینری کی بے حسی انتہائی تشویشناک ہے۔ کرؤلی میں سیکیورٹی ادارے عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں ناکام رہے۔

ترجمان نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہہ ہندوستان میں اقلیتیں خصوصاً مسلمان خوف و ہراس میں زندگی گزار رہے ہیں۔ بی جے پی، آر ایس ایس گٹھ جوڑ نے ‘ہندوتوا’ نظریہ کے تحت اقلیتوں کے خلاف تشدد پروان چڑھایا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ تاریخ عکاس ہے کہ موجودہ بھارتی حکومت گہری مسلم دشمنی میں مبتلا ہے۔بی جے پی قیادت کی خاموشی، ’ہندوتوا‘ حامیوں کے خلاف عدم کارروائی، دنیا کے لیے باعث تشویش ہے۔

پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت میں تشویشناک حد تک بڑھتے اسلامو فوبیا کے واقعات کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے حقوق کی منظم خلاف ورزیاں روکی جائیں اور بھارت، اقلیتوں کے تحفظ، سلامتی، بہبود یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کرے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button