خلیجی خبریںسپورٹسمتحدہ عرب امارات

پاکستانی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئی

خلیج اردو: پاکستان کی 22 رکنی کرکٹ ٹیم ایشیاء کپ میں شرکت کیلئے گزشتہ روزمتحدہ عرب امارات روانہ ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے زاہد محمود اور محمد حارث دبئی سے وطن واپس روانہ ہوجائیں گے، امام الحق اور سلمان علی آغا 26 اگست کو یوکے روانہ ہوں گے، عبداللہ شفیق کچھ دن ہالینڈ میں قیام کے بعد 26 اگست کو سیالکوٹ پہنچیں گے جبکہ عثمان قادر، آصف علی، حیدر علی اور افتخار احمد منگل کو دبئی میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

شاہین آفریدی کی جگہ ایشیاء کپ میں شرکت کرنے والے فاسٹ بولر محمد حسنین بھی انگلینڈ سے دبئی پہنچیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button