متحدہ عرب امارات

افسوسناک خبر : کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے میں مزید افراد جان کی بازی ہار گئے، ملکی قیادت کی جانب سے واقعے کی مذمت

خلیج اردو
کوئٹہ : پاکستان کے جنوب مشرقی صوبہ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے بعد تازہ ترین اطلاعات یہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ دو مزید افراد جان کی بازی ہارنے کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔

دھماکہ جمعرات کو کوئٹہ میں سائنس کالج کے گیٹ پر ہوا جب جمعیت علمائے اسلام ف کے کارکنان اور رہنما شہدا کانفرنس کے بعد کالج کے آڈیٹوریم سے واپس آرہے تھے۔

انگریزی اخبار ڈان نے سیاسی مذہبی جماعت جے یو آئی ف کے رہنما مولانا عبدالستار قریشی کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ دو مزید کارکنان شہید ہو گئے اور ان کے نام ثناءاللہ اور محمد رمضان ہیں۔

چشتی جو جے یو آئی کا صوبائی سیکرٹری اطلاعات ہیں ، کا کہن اہے کہ ان کے کچھ افراد کی صورت حال نازک ہے۔

ڈان نے پولیس کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ 13 افراد کی حالت سنگین ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ابھی تک کسی کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن انسداد دہشتگدری کے محکمے نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button