متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا سفر : پاکستان نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت قائم کر دی

خلیج اردو
11 اگست 2021
دبئی : پاکستان کے دبئی کیلئے سفر میں لازمی اور ضروری ایئرپورٹ پر کیا گیا ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ بھی ہے جس کی ایئرپورٹ پر عدم دستیابی کے باعث پانچ اگست کو سفری اجازت ملنے کے باوجود پاکستانیوں کو امارات سفر کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔

اب سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت کا انتظام کر دیا گیا ہے جس کا مسافروں کو بے تابی سے انتظار تھا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے نے ایپیڈ پی سی آر ٹیسٹ سہولت متعارف کرائی ہے بارہ اگست سے شروع ہوگی۔ وہ مسافر جو دبئےی کیلئے سفر کریں گے انہیں اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔

پی آئی اے میں متحدہ عرب امارات کے ریجنل منیجر شاہد مغل نے اس سے قبل خلیج ٹائمز کو بتایا تھا کہ پاکستانی ہوائی اڈوں پر ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ متعارف کرانے کیلئے صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز سمیت تمام ایئر لائنز متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر اس سہولت کا بندوبست کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

پی آئی اے اس وقت ملک کے مختلف بڑے شہروں سے دبئی ، شارجہ اور ابوظبہی کیلئے پروازیں چلا رہی ہیں۔

اس سے قبل ایمریٹس ایئرلائن نے بھی اس سے قبل تصدیق کی تھی کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button