متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

پاکستان اور دبئی کے درمیان پروازیں تاحکم ثانی معطل رہیں گی، ایمریٹس کی طرف سے وضاحت جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان سے دبئی کے درمیان 7 جولائی سے پروازوں کی بحالی کے امکان کے حوالے سے پیر کے روز کیا جانے والا ٹوئیٹ غلطی سے ہوا، ایمریٹس ایئر لائن نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور دبئی کے درمیان پروازیں تاحکم ثانی معطل رہیں گیں۔

ایئر لائن کا اپنے وضاحتی ٹوئیٹ میں کہنا ہے "کنفیوژن کے لیے معذرت خواہ ہیں، پاکستان سے پروازیں معطل رہیں گی ہمارے سے بحالی کی کوئی تاریخ نہیں ہے کیونکہ یہ حکومت کا کام ہے۔ برائے مہربانی ٹریول سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے ہماری ویب سائٹ ویزٹ کرتے رہیں”۔

جبکہ پیر کی صبح ہی ٹوئیٹر پر ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ایئر لائن کا کہنا تھا کہ "7 جولائی سے پاکستان اور دبئی کے درمیان پروازیں بحال ہوجائیں گیں۔ تاہم، صورتحال پیچدہ ہونے کی وجہ سے اس اقدام میں تبدیلی ہو سکتی ہے”َ۔

جبکہ ایسے ہی ایک اور سوال کے جواب میں ایمریٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دبئی کے لیے ایمریٹس کی پروازیں 7 جولائی سے متوقع ہیں تاہم، ان کے پاس پروازوں کی معطلی میں توسیع کے حوالے سے کوئی اپ ڈٰیٹ موجود نہیں ہے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 12 مئی سے پاکستان سے آنے والے مسافروں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button