خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں: شیخ عبداللہ کا بلاول بھٹو کو فون ۔

خلیج اردو: اماراتی وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کیساتھ فون کال پر بات کی ہے۔

دونوں رہنماؤں کی گفتگو کے دوران، شیخ عبداللہ نے پاکستان کے متعدد صوبوں میں سیلاب اور طوفانی بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر متحدہ عرب امارات کی پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مضبوط تعلقات پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ پاکستان اور اس کے عوام کو محفوظ رکھے اور ان کے استحکام، خوشحالی اور ترقی عطا کرے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button