متحدہ عرب امارات

ہر مشکل وقت میں یو اے ای کا پاکستان کا ساتھ، سیلاب متائثرین کیلئے شیخ محمد نے 50 ملین امدادی پیکج کا اعلان کردیا

خلیج اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے کے لیے 50 ملین درہم کی فوری امداد کی ہدایت کی ہے۔

 

مزکورہ امداد محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشیٹوز، ورلڈ فوڈ پروگرام اور محمد بن راشد المکتوم ہیومینٹیرین اینڈ چیریٹی اسٹیبلشمنٹ کے تعاون سے براہ راست خوراک کی شکل میں دی جائے گی۔

 

اس امداد سے پاکستان میں آنے والے بڑے سیلاب سے متاثرہ افراد اور خاندانوں کو مدد فراہم کی جائے گی۔

 

نیشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے کےاعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں حاليہ بارشوں اور سيلاب سےاب تک  جانبحق ہونے والے افراد کى تعداد 1186 اور  زخمى ہونے والے افراد کی کل تعداد 4896 ريکارڈ کى گئى ہے۔

 

سیلاب کی وجہ سے لاکھوں بے گھر ہوئے جبکہ 3,450 کلومیٹر سے زیادہ اہم سڑکیں تباہ ہوگئیں اور پورے گاؤں الگ تھلگ ہوگئے۔

 

حالیہ بارشیں دراصل پاکستان میں گزشتہ 30 سالوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارشوں کی شرح چار گنا سے تجاوز کر گئی ہے۔

 

فوری امداد فراہم کرنے کا انسانی اقدام متحدہ عرب امارات کی عالمی سطح پر قدرتی آفات اور بحرانوں سے متاثرہ افراد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مدد کا ہاتھ بڑھانے کی خواہش کے مطابق ہے۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button