
خلیج اردو
دبئی : سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے جنوری میں لگاتار 20ویں مہینے کارکنوں کی جانب سے 2 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر وصول کرنے کا رجحان برقرار رکھا۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 2021-22 کے پہلے سات مہینوں کے دوران ریکارڈ 18 بلین ڈالر بھیجوائے۔
مرکزی بنک کی جانب سے جاری تازہ ترین اعادادوشمار کے مطابق پچھلے مہینے ترسیلات زر کی شرح 9.1 فیصد اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بنک نے مزید بتایا کہ سفری پابندیوں میں آسانی کی وجہ سے ترسیلات زر کی آمد جنوری 2021 کے مقابلے میں پانچ فیصد کم ہوئی۔ مرکزی بینک کے مطابق ترسیلات زر میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 14.9 فیصد کمی واقع ہوئی۔
At $2.14bn in Jan22, remittances moderated compared to previous month due to seasonality but remained above $2bn threshold for 20th straight month. So far this FY, remittances have risen to a record high of $18bn, up 9.1% over the same period last year. https://t.co/7XBd4uNES4 pic.twitter.com/pc51WUVf49
— SBP (@StateBank_Pak) February 11, 2022
سعودی عرب اور یو اے ای میں موجود بیرون ملک پاکستانیوں نے بالترتیب 540 اور 374 ملین ڈالر کے ترسیلات زر بھیجے۔
برطانیہ اور ریاست ہائے امریکہ میں رہنے والے پاکستانیوں نے بالترتیب 320 اور 208 ملین ڈالر بھجوائے۔
پاکستان کی معیشت کو ان ترسیلات نے کافی سہارا دیا ہے ۔ ایک ویسے وقت میں جب معیشت برے مرحلے سے گزر رہی تھی ، اتنی بڑی تعداد میں ترسیلات زر نے اہم کردار ادا کیا۔
حکومت کو رواں مالی سال 31 بلین ڈالر کے ترسیلات زر ملنے کی توقع ہے۔ پاکستان نے مالی سال 2020-21 میں 29.4 بیلین اور میں 2019-20 تئیس بیلین ڈالر موصول کیں۔