متحدہ عرب امارات

پاکستان نے متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک کیلئے کرونا پی سی آر ٹیسٹ کے حوالے سے پالیسی کی تجدید کردی

خلیج اردو 07 دسمبر 2021
اسلام آباد : پاکستان نے منگل کے روز متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک کیلئے سفری حوالے سے اپنی پی سی آر ٹیسٹنگ پالیسی کی تجدید کی ہے جو 08 دسمبر بدھ کے روز سے نافذالعمل ہوگی۔

اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے اعلان کیا ہے کہ تمام آنے والے مسافروں کیلئے لازمی ہوگا کہ وہ زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے پہلے کا کرایا گیا پی سی آر ٹیسٹ اور اس کا منفی نتیجہ پیش کریں۔ اس سے قبل یہ دورانیہ 72 گھنٹوں پر مشتمل تھا۔

یہ فیصلہ کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے سامنے آںے اور بڑی سطح پر پھیلنے کے بعد کیا گیا ہے۔ اومیکرون 30 ممالک میں سامنے آچکا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ پاکستان نے 16 مالک کیلئے سفری پابندیاں عائد کی ہیں جس کے بعد پاکستان نے غیر ویکسین شدہ افراد کی سفری پابندی بھی عائد کی ہے۔ یہ پابندی یکم اکتوبر 2021 سے لاگو ہے تاہم مخصوصی سفری استثنیٰ کی حالت میں یہ پابندی لاگو نہیں ہوگی اور اس کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ دکھانا ہوگا۔

پاکستان کے وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پچھلے ہفتے اعلان کیا تھا کہ حکومت نے اومیکرون وائرس کے بعد سے ویکسینشن کا عمل تیز کیا ہے۔

تازہ ترین ہدایات کے مطابق :
صرف ویکسین شدی مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی۔
وہ مسافر جن کی عمر 6 سال یا اس سے زیادہ ہے ، کیلئے لازمی ہے کہ وہ پی سی آر کا منفی نتیجہ پیش کریں جو زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے پہلے کرائے گئے ٹیسٹ کا ہو
جن ممالک سے سفری پابندی عائد ہے وہاں سے استثنیٰ کی صورت میں آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پہنچنے پر ریپیڈ اینضیجن ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ ان مسافروں کو تین دنوں کیلئے قرنطینہ کیا جائے گا اور اگر ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تو انہیں دس دنوں کیلئے قرنطینہ کیا جائے گا جہاں اٹھویں دن ان کا پی سی آر ٹیسٹ ہوگا۔

مندرجہ ذیل میں وہ غیر ویکسین شدہ پاکستانی شامل ہیں جنہیں پی سی آر ٹیسٹ سے استثی حاصل ہے۔
جن کا ویزہ ایکسپائر ہو، یا وہ غیر قانونی طور پر امارات میں رہتے ہوں اور انہیں جلاوطن کیا گیا ہو۔
وہ افراد جن کے عدالت میں کیسز ہوں۔
میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں ، حاملہ خواتین

روانگی سے قبل جن دستاویزات کی ضررورت ہے وہ یہ ہیں:
کرونا وائرس پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ جس میں 48 گھنٹے پہلے کا کرایا گیا ٹیسٹ شامل ہے۔
اپنا پاس ٹریک ڈاؤونلوڈ کریں۔
اپنے پی سی آر ٹیسٹ کی تفصیلات اپڈیٹی کریں ، پاپسپورتٹ کی کاپی اور سفری تفصیل بھی درج کریں۔

جن ممالک کے مسافروں پر سفری پابندی عائد ہے ان کے نام درجہ ذیل ہیں:

کروشیا
ہنگری
نیدرلینڈز
یوکرین
آئرلینڈ
سلووینیا
ویتنام
پولینڈ
زمبابوے
جنوبی افریقہ
لیسوتھو
ایسواتینی
موزمبیق
بوٹسوانا
نمیبیا
ہانگ کانگ

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button