متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

پاکستان دبئی ایکسپو سے ملک میں بین الاقوامی سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پُر امید

ہم ایکسپو 2020 میں پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں اور سیاحت کے پرکشش مقامات کی نمائش کے بعد دنیا بھر سے سیاحوں کی اچھی تعداد کی توقع کر رہے ہیں۔ یو اے ای میں پاکستان کے سفیر افضل محمود کی گفتگو

پاکستان دبئی ایکسپو کی مدد سے ملک میں بین الاقوامی سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پُر امید ہے ، متحدہ عرب امارات میں اسلام آباد کے سفیر افضل محمود نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز عالمی نمائش کے کھلنے کے ساتھ ہی ایکسپو 2020 دبئی میں پاکستان کی شرکت سے ملک میں بین الاقوامی آمد بڑھنے کی توقع ہے ، ہم ایکسپو 2020 میں پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں اور سیاحت کے پرکشش مقامات کی نمائش کے بعد دنیا بھر سے سیاحوں کی اچھی تعداد کی توقع کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایکسپو 2020 دبئی کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سے ایک سال کے لیے تاخیر کا شکار ہوا لیکن اب مشرق وسطیٰ میں منعقد ہونے والا پہلا عالمی میلہ تقریباً 200 ممالک کے نمائش کنندگان کی میزبانی کرے گا ، جس کا موضوع "مربوط ذہن‘ مستقبل کی تخلیق” رکھا گیا ہے ، نمائش کو تین ذیلی تھیم مواقع ، نقل و حرکت اور پائیداری میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں پاکستان کا پویلین مواقع کے علاقے میں ہے۔

عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر افضل محمود نے کہا کہ پاکستان کے تمام چھ علاقوں نے وسیع تجارت ، سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کی منصوبہ بندی کی ہے ، ہم ایکسپو 2020 میں پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں اور سیاحت کے پرکشش مقامات کی نمائش کے بعد دنیا بھر سے سیاحوں کی اچھی تعداد کی توقع کر رہے ہیں ، پاکستان کا پویلین 3 ہزار 200 مربع میٹر پر محیط ہے جس کی لاگت21.4 ملین ڈالر ہے ، ایک بڑے ہجوم کی توقع کر رہا ہے جہاں ہم اپنی طویل تاریخ ، متنوع ثقافت اور تجارت ، سرمایہ کاری اور سیاحت کے امکانات کو ظاہر کر رہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان کا پویلین ، جس کا موضوع "پاکستان ایک پوشیدہ خزانہ” ہے ، متحدہ عرب امارات کی 14 ملین ڈالر کی مالی معاونت سے بنایا گیا اور اس کا افتتاح مارچ میں وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کیا تھا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ کاروباری مواقع کے مرکز کے طور پر کام کرے گا اور ہماری 7000 سال پرانی ثقافت کو فروغ دے گا ، جس کی مدد سے پاکستان توقع کرتا ہے کہ ایکسپو 2020 پاکستانی کاروباری برادری کو بین الاقوامی مارکیٹ اور سرمایہ کاروں کے ساتھ نیٹ ورکنگ تک رسائی دے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button