متحدہ عرب امارات

کپتان ہار نہیں مانے گا ، وہ آخری بال تک لڑے گا، عمران خان کے حلیفوں کا بیان

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو لے کر نمبر گیم پوری ہو گئیں ہیں۔ حکومت کے سب سے بڑے اتحادی ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپوزیشن سے ہاتھ ملا لیا ہے۔

کراچی کے مسائل اور مہاجر کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے ایک جامع معاہدے کو لے کر ایم کیو ایم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ملکر سندھ اور خاص طور پر شہری سندھ میں ملکر سیاسی جدوجہد کا اعلان کیا ہے۔

ایک پریس کانفرنس میں اپوزیشن رہنماؤں کی موجودگی میں ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

اس طرح سے حکومت قومی اسمبلی میں عددی اکثریت کھو چکی اور اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

پریس کانفرنس میں جب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے یہ مطالبہ کیا کہ عمران خان کو مستعفی ہونا چاہیئے تو باقی اپوزیشن رہنماؤں نے اس کی حمایت کی اور مطالبہ دہرایا۔

اس حوالے سے حکومتی وزیر شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان استعفی نہیں دے گا اور وہ کپتان ہے کھلاڑی ہے آخری بال تک کھیلے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بدھ کو قوم سے خطاب کریں گے تاہم اس خطاب کے بارے میں بعد میں کہا گیا کہ وہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ستائیس مارچ کو اتوار کے روز ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ان کی حکومت کو بیرون ملک سے دھمکی امیز خط ملا ہے۔

بدھ کو مقامی میڈیا نے بتایا کہ عمران خان سنیئر صحافیوں سے ملاقات میں یہ خط دکھائیں گے تاہم اس حوالے سے بعد میں کسی ملاقات کی تردید سامنے آئی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button