متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس: پاکستان نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان سول ایوی ایشن نے نئی سفری ایڈوائزری جاری کر دی۔ جس کے مطابق پاکستان نے ایسی ملکوں کی تعداد میں کمی کا اعلان کیا ہے جہاں  سے آنے والے مسافر بغیر کورونا ٹیسٹ کے ملک میں داخل ہوسکتے تھے۔

پاکستان کے نجی خبررساں ادارے جیو نیوز کے مطابق نئی شرائط وضوابط پر مشتمل ایڈوائزری جمعے کے روز جاری کی گئی ہے جو 6 نومبر سے 31 دسمبر سے ویلڈ ہوگی۔ اور اس ایڈوائزری کے مطابق مسافروں کو دو کیٹگریز  میں تقسیم کیا گیا ہے۔

کیٹگری A میں آنے والے مسافروں کے لیے پاکستان آںے سے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا لازم نہیں ہوگا۔ جبکہ کیٹگری B میں آنے والے مسافروں کو پاکستان کا سفر کرنے سے 96 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا جس کی منفی رپورٹ جہاز پر سوار ہونے سےپہلے دیکھانی ہوگی۔

پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی ایک کیٹگری کے ممالک کی تعداد 30 تھی جو حال میں بیشتر ممالک میں کورونا کے کیسز بڑھنے کی وجہ سے کم کر کے 22 ممالک کر دی گئی ہے۔

اور ان ممالک میں چین، سنگاپور، کیوبا، ایستونیہ، جاپان، گھانا، ناروے، ترکی، ویت نام، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، اور سری لنکا، شامل ہیں۔ یعنی اب ممالک آنے والے مسافروں کوبھی کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

نئی ایڈوائزری میں ایئر لائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنائیں اور مسافروں کے لیے ہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم بھرنا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button