متحدہ عرب امارات

پاکستان میں کورونا ویکسین کے فیز تھری کے تجربات شروع کرنے کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان میں کورونا سے متعلق بنائے گئے کمانڈ سنٹر، نیشنل کمانڈ اینڈ  آپریشن سنٹر، نے منگل کے روز پاکستان میں کورونا ویکسین کے فیز تھری کے تجربات کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ تجربات پاکستان کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اور ویکسین بنانے والے چینی کمپنی کین سینو بائیو کے ساتھ مل کر کیے جائیں گے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اس عمر نے اس حوالے سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہ  ان تجربات میں 7 مختلف ممالک سے 40 ہزار لوگ شرکت کریں گے۔ ان 40 ہزار لوگوں میں سے پاکستان سے 8 سے 10 ہزار لوگ شرکت کریں گے۔

اس عمر کا مزید کہنا تھا کہ ان تجربات کے ابتدائی نتائج 4 سے چھ مہینوں میں سامنے آئیں گے۔

پاکستان کے نجی  خبر رساں ادارے ڈان نیوز نے نیشنل کمانڈ سنٹر کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو فیز تھری کلینکل تجربات کرنے کے لیے رضامند ہوئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام کا کہنا تھا کہ ان تجربات کا حصہ بننا ہمارے لیےفخر کی بات ہے۔  انکا مزید کہنا تھا کہ ” اس وقت دنیا ویکسین کی تیاری کی طرف دیکھ رہی ہے۔ اس وقت 7 ویکسین کے تجربات کیے جا رہے ہیں جن میں سے تین چین تیار کردہ ہیں”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button