متحدہ عرب امارات

پاکستان کا احسن اقدام ، پاک نیوی نے بھارتی جہاز کے ڈوبتے عملے کو بچا لیا

خلیج اردو
02 اگست 2021
کراچی : پاکستان نیوی اور پاکستان مری ٹائمز سیکورٹی ایجنسی نے اتوار کے روز بھارتی جہاز پر موجود عملے کو بچایا جن کا کارگو جہاز تیز ہواؤں اور لہروں کی وجہ سے ڈوب گیا تھا۔

یہ مشترکہ آپریشن کراچی سے ایک سو اسی نوٹیکل میل جنوب میں کیا گیا ۔

پاکستان نیوزی کی جانب سے جاری ایک بیانیے کے مطابق یہ جہاز بھارت سے سومالیہ کارگو لے کر جارہا تھا جہاں ڈوبنے سے پہلے عملے نے خطرے کا پیغام بھیجا جس کے بعد پاک نیوی کے ایئرسرویلنس پر مامور ایئرکرافٹ کو ہدایت کی گئی اور پی ایم ایس اے کے ایئرکرافٹ اور جہاز کو جائے وقوعہ روانہ کیا گیا۔

ابتدا میں اٹھ عملے کے افراد اور پانچ دیگر کو بعد میں بچایا گیا۔

قریب کے ایک اور جہاز ایم ٹی ڈیش ابھیمان نے مزید پانچ افراد کی مدد کرکے ان کو بچایا۔ ابھی تک اٹھارہ میں سے عملے کے پانچ افراد کو بچایا گیا ہے جن کا تعلق شام سے ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک نیوزی اور پی ایم ایس اے سرچ آپریشن میں نمصروف ہیں تاکہ باقی ماندہ تین ممبران کو ڈھونڈا جا سکے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button