متحدہ عرب امارات

پاکستان نے افغانستان میں امریکی حمایت کی بہت بھاری قیمت ادا کی ہے، عمران خان

خلیج اردو
20 ستمبر 2021
اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی حمایت کی پاکستان نے بھاری قیمت چکائی ہے ۔ کہتے ہیں کہ افغانستان میں امریکی کی ذلت آمیز شکست کیلئے پاکستان کو موردالزام ٹہرانا افسوسناک ہے۔

رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں مسٹر خان نے امریکی حکام پر غصے کا اظہار کیا جو افغانستان میں امریکی ناکامی کیلئے اسلام آباد پر انگلیاں اٹھاتے ہیں۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا جب حالیہ دنوں میں امریکہ کے خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس میں امریکی قانون سازوں کی جانب سے پاکستان پر الزامات لگائے گئے جنہیں بھارتی میڈیا نے کوریج دی۔

وزیر اعظم خان نے کہا کہ پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ان الزامات پر دکھ ہوتا ہے۔ امریکہ کی افغانستان میں ناکامی کیلئے پاکستان کو الزام دینا بہت ہی ازیت ناک ہے۔

پاکستان اس وقت بحران کا شکار تھا جب نائن الیون کو امریکی میں دہشتگردی کا حملہ ہوا۔ اس وقت ایک فوجی آمر جو مارشل لاء لگا کر آیا تھا ، نے اپنی حکومت کی توثیق کیلئے امریکہ کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ نے مجاہدین کو الگ کر دیا ، جنہیں پاکستانی انٹیلی جنس نے افغانستان میں امریکی سوویت مخالف جنگ کے ایک حصے کے طور پر صرف دو دہائی قبل تعمیر کرنے میں مدد کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے انہیں غیر ملکی قبضے کے خلاف لڑنے کی تربیت دی ہے۔ یہ ایک مقدس جنگ تھی یہ جہاد تھا۔ جب امریکہ نے حملہ کیا تو انہیں مجاہدین کو یہ بتانا پڑا کہ امریکہ کے خلاف لڑنا دہشتگردی ہے۔

اس طرح سے وہ ہمارے خلاف ہوگئے اور ہم نے دہشتگردی کے کلاف جنگ کی ایک بھاری قیمت ادا کی۔ انہوں نے ہمیں امریکہ کا ساتھی قرار دیا اور ہمارے خلاف بھی مزاحمت کی۔

Source :Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button