پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات اور پاکستان دہشتگردی کے خلاف ایک ہیں، وزیر اعظم عمران خان اور شیخ محمد میں اہم رابطہ

خلیج اردو
اسلام آباد : ابوظبہی میں حوثی باغیوں کی جانب سے شہریوں اور شہری تنصیبات پر ڈرون حملے کے بعد پاکستان نے یو اے ای کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا ہے۔

پاکستان میں یو اے ای کے سفارتخانے کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد اور اماراتی مسلح افواج کے نائب سپہ سالار اعلی عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم جناب عمران خان کا فون سنا ، جس میں انہوں نے حوثی دہشت گرد حملہ کی مذمت کی اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے ملک کی یکجہتی کا اظہار کیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے متائثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدری کیا اور مرنے والوں کے لوحقین سے ہمدری کے ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

شیخ محمد بن زید النہیان النہیان نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور متحدہ عرب امارات کیلئے وزیر اعظم پاکستان کے نیک خواہشات کی تعریف کی۔ انہوں نے اللہ سے دعا کی کہ ہر کسی کو مسائل سے محفوظ رکھے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button