متحدہ عرب امارات

پاکستان نے سنسی خیز مقابلے کے بعد ٹی ٹونٹی میں بنگلادیش کو وائٹ واش کردیا ، سیریز تین صفر سے اپنے نام کردی

خلیج اردو
22 نومبر 2021
ڈھاکا : پاکستان نے بنگلادیشن کو ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے میچ میں ہرا کر میزبان ٹیم کو وائٹ واش کر دیا ہے۔ پیرے کے روز آخری میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو سنسی خیز مقابلے کے بعد ہرایا۔

بنگلادیشن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان سے 124 رنز بنائے۔ میچ کے دوران سست روی کا مطلب یہ تھا کہ آخری چھ گیندوں پر پاکستان کو آٹھ رنز درکار تھے۔

بنگلادیشی کپتان محمود اللہ دن کا اپنا واحد اوور کرنے آئے اور سرفراز احمد اور حیدر علی کو لگاتار گیندوں پر آؤٹ کیا۔ اس موقع پر ہیٹ ٹرک کا موقع تو بن گیہا لیکن افتخار احمد نے چوتھی گیند پر ایک بڑا چھکا لگا کر ہیٹ ٹرک ضائع کر دیا۔

اب صورت حال یہ تھی کہ پاکستان کو دو گیندوں پر دو رنز کی ضرورت تھی۔ افتخار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن بیک ورڈ پوائنٹ پر چھ کے سکور پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ آخری گیند پر نئے بلے باز محمد نواز نے ایکسٹرا کور کے ذریعے چوکا لگا کر پاکستان کو جیت سے ہمکنار کیا۔

کپتان محمود اللہ نے اپنے واحد اوور میں دس رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل حیدر اور محمد رضوان نے پاکستان کیلئے دوسری وکٹ کی شراکت میں 51 رنز بنائے تھے۔

تیز باولر شاہد الاسلام نے ڈیبیو کرتے ہوئے رضوان کو 40 رنز پر آؤٹ کرکے اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔ لیکن حیدر مکمل کنٹرول میں نظر آئے اور انہوں نے گرنے سے قبل 38 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 45 رنز اسکور کیے۔

محمود اللہ نے پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا تھا لیکن ڈیبیو کرنے والے تیز باولر شاہنواز دھانی، لیگ اسپنر عثمان قادر اور فاسٹ باؤلر محمد وسیم نے دو دو وکٹیں لے کر بنگلہ دیش ایک چھوٹا ٹوٹل بنانے تک محدود کیا۔

دھانی نے اپنے پہلے ہی اوور میں نجم الحسین شانتو کو پانچ رنز پر آؤٹ کرکے ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد نعیم 50 گیندوں پر 47 رنز بنا کر ہوم ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے۔

پاکستان نے تیسرا میچ جیت کرکے سیریز میں تین صفر کی برتری حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان اپنا پہلا میچ چار وکٹوں اور دوسرا میچ اٹھ وکتوں سے جیت چکے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button