متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے سفر ، پاکستان میں ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت دستیاب کرائے گا

خلیج اردو
13 اگست 2021
کراچی : متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والے خواہشمندوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے پاکستان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کی دو دنوں میں ٹیکنالوجی متعارف کرائے گا۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو دنوں میں ٹیکنالوجی کی تنصیب کی جائے گی۔

ایک بیان میں اتھارٹی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے منظور کیے گئے لیبارٹریز کی ایئرپورٹ پر ٹیسٹ کرانے کی سہولیات دستیابی کو ممکن بنایا جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ پاکستان کرونا وائرس کا سدباب کرنے کیلئے تمام طرح کے اقدامات کررہا ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب متحدہ عرب امارات کیلئے سفر کرنے والے پاکستانیوں کو اجازت ملنے کے باجود بیرون ملک سفر کرنے میں مشکلات ہیں۔

ایئرپورٹ پر ریپیڈ پی سی آر ٹیست کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی یو اے ای کا سفر نہیں کر پارہے۔

اس سے پہلے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بارہ اگست سے ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت دی گئی تھی۔

Source :Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button