متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ہے

خلیج اردو
11 ستمبر 2021
دبئی : پاکستان کیلئے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے پاکستان میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے جمعرات کو ملاقات کی ہے۔ دونوں کے درمیان آئی ٹی اور ٹیلی کام میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

پاکستان میں کاروباری معاملات سے متعلق مشہور اخبار بزنس ریکارڈر کے مطابق وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کو ان کے دفتر مین آمد پر خوش آمدید کہا ہے۔ ملاقات مین باہمی دلچسپی اور جڑے رہنے سے متعلق گفتگو کی گئی۔

یو اے ای کے سفیر سے گفتگو میں امین الحق نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلق کو اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو اے کے ساتھ ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت آئی ٹی کی برآمدات کیلئے پرامید ہے۔ اس حوالے سے درکار اقدام کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سولہ ستمبر سے سپیکٹرم کی نیلامی بھی ہوگی۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ متحدہ عرب امارات ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔ انہوں نے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کی بہتری کیلئے وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کی تعریف بھی کی۔

اماراتی سفیر نے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی کو 22-23 نومبر کو دبئی میں منعقد ہونے والی گلوبل مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسٹریلائزیشن سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔ جو وفاقی وزیر آئی ٹی نے قبول کرلی۔ اجلاس میں آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

Source : The TechJuice

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button