متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت اب پاکستان کے مزید ایئر پورٹس پر دستیاب ہے، ایمریٹس

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان سے یو اے ای کا سفر کرنے والوں کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت اب پاکستان کے چند مزید ہوائی اڈوں پردستیاب ہے۔ ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے کی گئی ایک ٹوئیٹ کے مطابق اسلام آباد سیالکوٹ اور پشاور ایئر پورٹس پر رپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہے۔

تاہم، ایمریٹس کی جانب سے دیگر ایئر پورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت سے متعلق تصدیق نہیں کی گئی۔ ایمریٹس کی جانب سے اپنے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تازہ ترین معلومات کے لیے اس کی ویب سائٹ سے روجوع کریں۔

مزید برآں، ایمریٹس کے مطابق پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیپال، نائیجریا، اور یوگینڈا سے یو اے ای کا سفر کرنے والے مسافروں روانگی سے 4 گھنٹے پہلے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی ہے۔ اور مسافروں کو دبئی ایئرپورٹ پہنچنے پر بھی کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button