پاکستانی خبریںخلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید اور شوہر عمیر جسوال کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

خلیج اردو: پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید اور ان کے شوہر عمیر جسوال کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا گولڈن ویزا مل گیا۔

عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے ثنا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم یو اے ای کی جانب سے گولڈ ویزا ملنے پر کافی خوش ہیں ، یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

اس کے علاوہ ثنا اور عمیر نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے یو اے ای حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم ،کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔

ثنا اور عمیر سے قبل حال ہی میں ہمایوں سعید ، وسیم اکرم ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا یو اے ای کی جانب سے گولڈن ویزا حاصل کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button