خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستانی وزیرتجارت سید نوید قمرکی متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی سے ملاقات

خلیج اردو: وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہاہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، پاکستان میں زراعت، صحت، ریڈی میڈ گارمنٹس اور سولر کے شعبوں میں بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے اور کارپوریٹ سیکٹر میں باہمی تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تعلقات باہمی محبت اور احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے کیونکہ زراعت، صحت، ریڈی میڈ گارمنٹس اور سولر کے شعبوں میں بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے۔

سید نوید قمر نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلوں کو بڑھانے پر زور دیا جس سے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو تقویت ملے گی۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ پاکستانی تاجر برادری برسوں سے یو اے ای کی معیشت اور ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے تاہم وہ دو طرفہ جامع معاہدوں کے ذریعے انہیں مزید تقویت دینے کے خواہاں ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر نے سیلاب زدگان کیساتھ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button