متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی ڈرائیور حضرات محتاط ہوجائیں، خلاف ورزی پر 1 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ٹریفک بک میں 4 سیاہ پوائنٹس بھی ریکارڈ کیے جائیں گے

ابو ظہبی میں رہائشی علاقوں یا اس کے قریب بڑی گاڑیاں یعنی ٹرک وغیرہ چلانے پر پابندی لگ گئی ‘ خلاف ورزی پر 1 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ٹریفک بک میں 4 سیاہ پوائنٹس بھی ریکارڈ کیے جائیں گے

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی ڈرائیور حضرات محتاط ہوجائیں کیوں کہ ابو ظہبی میں رہائشی علاقوں یا اس کے قریب بڑی گاڑیاں یعنی ٹرک وغیرہ چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ابو ظہبی میں رہائشی علاقوں یا اس کے قریب بڑی گاڑیاں یعنی ٹرک وغیرہ چلانے پر پابندی لگ گئی ‘ خلاف ورزی پر 1 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ٹریفک بک میں 4 سیاہ پوائنٹس بھی ریکارڈ کیے جائیں گے

میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رش کے اوقات میں بڑی گاڑیاں رہائشی علاقوں اور ان کے اطراف میں چلانے پر پابندی ہوگی ، اس پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اگر ان اوقات میں بڑی گاڑیاں رہائشی علاقے میں آئیں تو ڈرائیور پر 1 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا ، اس کے علاوہ ٹریفک بک میں 4 سیاہ پوائنٹس بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔

پولیس حکام نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں بڑی گاڑیاں صبح ساڑھے 6 بجے سے صبح ساڑھے 9 بجے تک اور دوپہر میں 3 بجے سے سے شام 6 بجے تک چلانے پر پابندی ہوگی ، اسی طرح یو اے ای کی ایک اور ریاست العین میں صبح ساڑھے 6 سے صبح ساڑھے 8 اور دوپہر کے وقت 2 بجے سے شام 4 بجے تک بڑی گاڑیاں چلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

دوسری طرف متحد عرب امارات کی گولڈن جوبلی کے موقع پر عجمان کے رہائشیوں کو 21 نومبر سے 31 دسمبر تک ٹریفک جرمانے پر 50 فیصد رعایت دے دی گئی ، اس 40 روزہ خصوصی آفر کے تحت اپنے بلیک پوائنٹس کینسل اور ضبط شدہ گاڑیاں بھی چھڑائی جاسکتی ہیں ، عجمان پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل شیخ سلطان بن عبداللہ النعیمی نے کہا ہے کہ یہ آفر 14 نومبر سے پہلے درج کی گئی تمام ٹریفک خلاف ورزیوں پر لاگو ہوتی ہے تاہم اس میں ایسے جرائم کا احاطہ نہیں کیا گیا جو لاپرواہی سے ڈرائیونگ سے متعلق ہیں جن سے ٹریفک یا دوسروں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو اور بغیر لائسنس کے گاڑی کا انجن یا چیسس تبدیل کرنے پر بھی اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button