متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

ابو ظبی میں پاکستانی سفارت خانے کا متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے پر تنبیہہ

ابو ظبی میں پاکستانی سفارت خانے نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے وقت میزبان ملک اور اس کے متعلقہ مقامی قوانین (قواعد و ضوابط) کی پابندی کریں۔
جمعے کے روز سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امارت میں مقیم پاکستان سوشل میڈیا پر غیر متعلقہ سرگرمیوں سے گریز کریں۔

دوسری جانب معاون خصوصی برائے وزیراعظم طاہر محمود اشرفی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امارات میں رہنے والے پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ جس مقصد کے لیے وہاں گئے ہیں اپنا وہ کام کریں اور امارات کی داخلہ و خارجہ پالیسی اور سیاسی امور کے حوالے سے کوئی ایسا عمل نہ کریں جس سے قوانین کی خلاف ورزی ہو۔

’اگر کسی پاکستانی کو کوئی مسئلہ پیش آتا ہے تو وہ ابو ظبی میں پاکستان کے سفارت خانے کے ان فون نمبروں پر اطلاع کرے۔‘
فون نمبر: 0097124447800
واٹس ایپ نمبر: 00971569948924
E:mail: [email protected]

دریں اثنا وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے مشرق وسطی حافظ طاہر محمود اشرفی نے بھی امارات میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل میں انہیں اماراتی قوانین کی پاسداری کی ہدایت کی ہے۔
مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ امارات میں مقیم پاکستانی کسی بھی قسم کی سیاسی اور داخلہ و خارجہ پالیسی کے حوالے سے کوئی سرگرمی اختیار نہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستانی جس مقصد کے لیے وہاں گئے ہیں وہ اپنا کام کریں اور داخلہ و خارجہ پالیسی کے حوالے سے کوئی ایسا عمل نہ کریں جس سے مقامی قوانین کی خلاف ورزی ہو۔

[ad id=”17140″]

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button