متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : پاکستانی باشندے کو چاقو سے قتل کرنے کی کوشش ، لوٹ بھی لیا گیا

خلیج اردو
05 فروری 2021
دبئی: دبئی کی ایک ابتدائی عدالت نے ایک گروہ پر پاکستانی باشدے کو قتل کرنے کی کوشش اور اسے لوٹنے کے الزام میں مقدمے کا ٹرائل مکمل کر لیا ۔

مقدمے کی سماعت کے دوران پاکستانی باشندے نے عدالت کو بتایا کہ پچھلے سال اکتوبر میں وہ دبئی کے علاقے نائف میں اپنی گاڑی کے اندر موجود تھا کہ اچانک حملہ آوروں نے گاڑی کا دروزہ زبردستی کھولا۔ وہ کار میں داخل ہوئے اور گاڑی میں ان کے پھیچے بیٹھ گئے۔ تین دیگر افراد نے میرے دروازے کا رخ کھولا اور مجھے گاڑی سے گھسیٹنے کی کوشش کی۔ چونکہ میں نے سیٹ بلٹ باندھ رکھی تھی اسی وجہ سے وہ مجھے گاڑی سے باہر نہ جا سکے ۔ اس کے بعد ان افراد نے کندھے پر چاقو سے وار کیا اور میرا بٹوہ اور موبائل فون چھین کر فرار ہوئے۔

پاکستان متاٗچرہ شخص نے بتایا کہ میں نے مدد کیلئے آواز دی لیکن کوئی وہاں سے نہیں گزر رہا تھا۔ آدھی رات کے بعد کا وقت تھا۔ زخمی ہونے کے باوجود میں حملہ آوروں کا پیچھا کرنے کی کوشش کی اور دو موبائل فون برآمد جو حملہ آور نے بھاگتے ہوئے حادثاتی طور پر گرائے تھے۔

قریبی عمارت میں موجود دو گواہوں نے یہ واقعہ دیکھا اور دبئی پولیس کو اطلاع دی ۔ حملہ آوروں نے بٹوےسے 1100 درہم اور چار کریڈٹ کارڈ چوری کرلئے ۔ تاہم حملہ اوروں کو کریڈیٹ کارڈ استعمال کرنے کا موقع نہیں ملا۔

دبئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مدعا علیہ کو گرفتار کیا جبکہ دیگر حملہ آور تاحال باقی ہیں۔کیمرون سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ ملزم پر ڈکیتی اور متاثرہ پاکستانی پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ کیس کا فیصلہ 14 فروری کو جاری کیا جائے گا۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button