متحدہ عرب امارات

ابوظبہی میں یوم آزادی پاکستان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظبہی میں پاکستان کے سفارت خانے میں یوم آزادی پاکستان کی توریب کا انعقاد کیا گیا۔ 75 ویں یوم آزادی کی تقریب میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر افضل محمود نے پرچم کشائی کی۔

اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے یوم آزادی سے متعلق پیغامات بیان کیے گئے۔

پاکستانی سفیر نے اپنے ہم وطنوں کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے اس مبارک دن کو یار کیا جب پاکستان 14 اگست 1947 کو معرض وجود میں آیا۔ اس روز دنیا نے ایک معجزہ دیکھا جب پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھر آیا۔ یہ سب قائداعظم محمود علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں اور ان کی سیاسی جدوجہد کے باعث ممکن ہوا تھا۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار سے متعلق سفیر افضل محمود نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک کا تشخص ہمیشہ مقدم رکھیں اور دوسرے ملک ہوتے ہوئے اس بات کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کہ ہماری انفرادی اور اجتماعی اقدامات سے ملک کے وقار پر حرف نہ آئے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی وسعتوں میں لے جانے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای میں ہمیشہ سے مضبوط تعلقات رہے ہیں جو اسلام اور بھائی چارے کی بنیاد پر ہیں۔

مسٹر محمود نے سفارتی تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اس عظم کا اعادہ کیا اور کہا کہ ملک میں سفارتی مشن پاکستانی کمیونٹی کی مدد کیلئے ہمیشہ پرخلوص کوشش کرتی رہے گی۔

جشن آزادی کی تقریب میں سفارتی عملے نے شرکت کی، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button