خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستانی وزیر خارجہ محمود قریشی کا دبئی میں ورلڈ ایکسپو سینٹر کا دورہ

خلیج اردو: پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات میں جاری دبئی ایکسپو 2020 پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایکسپو میں قائم پاکستان پویلین کا دورہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دوبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین کا دورہ

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر افضال محمود, دوبئ میں پاکستان کے قونصل جنرل حسن افضل خان اور ڈائریکٹر پویلین رضوان طارق نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا

ڈائریکٹر پویلین نے وزیر خارجہ کو پاکستانی پویلین کے ڈیزائن اور خدوخال کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی

پویلین کو پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور سیاحت سمیت سات مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے

اب تک دس لاکھ کے قریب لوگ ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین کا دورہ کر چکے ہیں

پاکستان پویلین،اپنے منفرد ڈیزائن کے باعث، دبئ ایکسپو 2020 میں پہلے پانچ پویلینز میں شامل ہے جسے پاکستان کیلئے ایک بڑا اعزاز سمجھا جا رہا ہے

وزیر خارجہ نے پویلین کے ڈیزائن اور خوبصورتی کو سراہا
اور منتظمین کو اس کامیابی پر مبارکباد دی

وزیر خارجہ نے کہا کہ اس بین الاقوامی نمائش میں پاکستانی پویلین کی موجودگی، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دہائیوں پر محیط دوستی کا مظہر ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم لاکھوں پاکستانی یہاں کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔‘

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں منعقدہ اس عالمی نمائش (ایکسپو 2020) میں پاکستان کی شمولیت، ہمارے دو طرفہ بڑھتے ہوئے اقتصادی روابط اور باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کی واضح مثال ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button