متحدہ عرب امارات

بعض عناصر گمراہ کن مہم کے ذریعے ادارے اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کررہے ہیں، عسکری قیادت

خلیج اردو
راولپنڈی : فارمیشنز کمانڈر کانفرنس کے شرکا کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہمیشہ ریاستی اداروں کے لیے کھڑی ہوئی ہے۔کمانڈرز نے آئین اور قانون کی حکمرانی کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کے عسکری قیادت کے فیصلے پر بھر پور اور مکمل اعتماد کیا۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت فارمیشنز کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں تمام کور کمانڈرز، اسٹاف آفیسرز اور فارمیشنز کمانڈرز نے شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شرکا کو پیشہ ورانہ امور، نیشنل سیکیورٹی چیلنجزسے آگاہ کیا گیا، روایتی اورغیرروایتی خطرات سے نمٹنے کے اقدامات پربھی غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فارمیشنزکی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا، کور کمانڈرز کا افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شرکا کا پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈا مہم کا سخت نوٹس لیا گیا ہے، بعض عناصر گمراہ کن مہم کے ذریعے ادارے اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کررہے ہیں قومی سلامتی ہر چیز پر مقدم ہے۔

شرکا کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہمیشہ ریاستی اداروں کے لیے کھڑی ہوئی ہے، پاک فوج ہمیشہ بلا امتیاز ریاستی اداروں کا تحفظ کرتی رہے گی، فارمیشن کمانڈرز نے آئین اور قانون کی حکمرانی کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کے عسکری قیادت کے فیصلے پر بھر پور اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

فورم کے شرکا نے عسکری قیادت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس پوری فوج کی آواز ہے۔

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس سے واضح پیغام ہے کہ پوری فوج آئیں اور قانون پر عمل پیرا ہے، ہم پراپیگنڈا مہم چلانے والوں تک پہنچ گئے ہیں، جو بھی ہو جائے، فوج قومی سلامتی پر کبھی کمپرومائز نہیں کرے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button