متحدہ عرب امارات

پاکستانی روپے ڈالر ، درہم اور دیگر کرنسیز کے مقابلے میں اپنی قدر کھونا شروع کر دی

خلیج اردو
31 جولائی 2021
دبئی : پاکستانی کرنسی اپنی ڈگر پر واپس آنا شروع ہو گئی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں واپس کمی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ڈالر ، درہم یا دیگر غیر ملکی بڑی کرنسیز کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مسلسل کم ہورہی ہے۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی میں تین اعشاریہ ایک فیصد کمی ہوئی ہے۔ روپے نے گرین بیک کے مقابلے میں چوون پیسے کی قدر کھوئی ہے اور جمعہ کے روز ڈالر انٹربنک میں 162.43 پر بند ہوا ہے جو پچھلے دن 161.88 پر تھی۔

مارکیٹ ماہریئن کو توقع ہے کہ پاکستان روپے امریکی ڈالر ، متحدہ عرب امارات کے درہم اور دیگر بڑی کرنسیز کے مقابلے میں دباؤ میں رہے گی کیونکہ پاکستان کی کرنسی اکاؤنٹ کا خسارہ مالی سال 2020-21 میں $1.85 بیلین ڈالر ہے اور اس کی وجوہات پاکستان کی جانب سے برآمدات میں اضافہ ہے۔

اسٹیٹ بنک کے مطابق جون میں خسارہ 1.6 ڈالر رہا جو جون کے 650 ملین رہا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button