متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

پاکستان سے یو اے ای جانے والے مسافر اب ان 133 لیبارٹریوں سے کورونا ٹیسٹ کروا سکتے ہیں

خلیج اردو آن لائن:
ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے پاکستان سے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانے کے لیے مخصوص لیبارٹریوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔

ایمریٹس کی جانب سے نئی لیبارٹریاں فہرست میں شامل کرنے کے بعد کل لیبارٹریوں کی تعداد 133 ہوگئی ہے جہاں سے اب پاکستان سے یو اے ای جانے والے مسافر کورونا ٹیسٹ کروا سکیں گے۔

ان 133 لیبارٹریوں میں سے
28 لیبارٹریاں کراچی میں،
27 لاہور میں،
19 اسلام آباد میں،
9 راولپنڈی میں،
8 پشاور میں،
اور 3 کوئٹہ شہر میں واقع ہیں۔

اس کے علاوہ درج بالا لیبارٹریوں کی شاخیں دیگر شہروں میں بھی موجود ہیں۔
جیسا کہ واہ، ملتان، فیصل آباد، وزیر آباد، بہاولپور، ڈی جی خان، مظفر گڑھ، سرگودھا، سیالکوٹ، حیدر آباد، سہون، سکھر، لاڑکانہ، ابیٹ آباد، سوات، ڈی آئی خان، بنو، مردان، صوابی، چترال، گوادر، میرپور، راولاکوٹ، گلت، سکردو اور دیگر شہر شامل ہیں۔

ایمریٹس کا مزید کہنا تھا کہ ایمریٹس کے ساتھ اگر پاکستانی مسافر ہانگ کانگ کا سفر کرنا چاہتے ہیں تو پھر ایمریٹس حکومت کی طرف سے نامزد کردہ لیبارٹریوں کے ٹیسٹ کی منفی رپورٹ قبول کرے گی۔ جس رپورٹ کی تصدیق کے لیے اس کے اوپر کیو آر کوڈ پرنٹ ہوتا ہے۔

جبکہ ایئر بلیو کے ساتھ پاکستان سے دبئی کا سفر کرنے والے مسافر کورونا ٹیسٹ گیریز نایاب لیب اور ڈاکٹر ڈائیگناسٹک لیبارٹری اینڈ کنسلٹںٹ سے کروا سکتے ہیں۔

مزید برآں، پاکستان سے یو اے ای کا سفر کرنے والے مسافروں نے لیبارٹریوں کے تعداد بڑھائے جانے کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے اب مسافروں کا وقت ذائع نہیں ہوگا۔

تاہم، نامزد کردہ سرکاری لیبارٹریوں کے نام درج ذیل ہیں:
اسلام آباد میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ، اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز

پنجاب میں درج ذیل لیبارٹریاں نامزد کی گئی ہیں:
ایڈز کنٹرول پروگرام اینڈ ہیپاٹائٹس لیب
فرانزک سائنس لیب
جناح ہسپتال
پی کے ایل آئی
لاہور جنرل ہسپتال
سی اے ایم بی
یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز (بی ایس ایل 3)
لاہور ٹی بی پروگرام (بی ایس ایل 3)
آئی پی ایچ

راولپنڈی میں نامزد کردہ لیبارٹریاں درج ذیل ہیں:
میڈیکل یونیورسٹی
بینظیر بھٹو ہسپتال
راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی

کراچی میں لیبارٹریوں کے نام درج ذیل ہیں:
ڈاو یونیورسٹی
پی سی ایم ڈی کراچی یونیورسٹی
لیاقت نیشنل ہسپتال
سول ہسپتال
ایس آئی یو ٹی
سول ہسپتال نارتھ کراچی
این آئی بی ڈی

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button